اسلام آباد کے گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جنوری 2022
ہیروئن گاڑی میں موجود لیدر جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف: فوٹو:ایکسپریس

ہیروئن گاڑی میں موجود لیدر جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف: فوٹو:ایکسپریس

 اسلام آباد: ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کھڑی گاڑی سے 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جس پر افغان باشندے سمیت پشاور کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کےعلاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

Jacket

حکام کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

 

کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا ملزم پشاور کا رہائشی ہے۔  دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔