پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہماری بولنگ کافی اچھی ہے۔ خیال رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔