محمد عباس کا ہمپشائر کیساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا

Published On 28 January,2022 08:01 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ہمپشائر کرکٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق محمد عباس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز میں کم از کم پہلے دو ماہ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ ٹیسٹ باؤلر مسلسل دوسری مرتبہ ہمپشائر کی جانب سے کھیلیں گے۔

حالیہ معاہدے کے بعد محمد عباس مسلسل دوسری مرتبہ ہمپشائر کی جانب سے کھیلیں گے، اس حوالے سے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہمپشائر کاؤنٹی کو دوبارہ جوائن کرنے پر خوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے گزشتہ برس بھی ہمپشائر کی جانب سے کھیلنا اچھا لگا تھا، مجھے امید ہے کہ کاؤنٹی کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کے ساتھ معاہدہ ہونے پر برطانوی کلب نے ان کی پچھلے سیزن میں عمدہ بولنگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

کاؤنٹی کرکٹ میں ہمپشائرکی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عباس نے مڈل سیکس کےخلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں پہلی اننگز کے دوران ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
 

Advertisement