گارڈ نے جان خطرے میں ڈال کر ندی میں پھنسے کتے کو بچا لیا۔۔۔ویڈیو وائرل 

Jan 28, 2022 | 10:38:AM
تصاویر ، وائرل
کیپشن: ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سکیورٹی گارڈ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ندی میں بہہ جانیوالے پھنسے ہوئے کتے کو بچا لیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: میرا بچہ میرےساتھ ہےتصویر نہ لینا۔۔ہاتھی نے سعودی باشندے کو مار ڈالا
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گارڈ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بہہ جانے والی ندی میں پھنسے کتے کو بچالیا۔کتے کولہروں میں پھنسا دیکھ کر گارڈ مجیب نے فوری طور پرکرین طلب کی اور اس کے ساتھ ہی خود خطرناک لہروں میں اترنے کا فیصلہ کیا۔گارڈ نے کرین کی مدد سے ندی میں اتر کر کتے کو ریسکیو کیا ۔

گارڈ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اس کی خوب تعریف کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نقلی خودکشی اور قتل ۔۔۔پرانک ویڈیوز بنانے والے 17 افراد گرفتار