پی ایس ایل 7: دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

Jan 27, 2022 | 20:06:PM
پی ایس ایل، ملتان سلطانز، کراچی کنگز، شکست دیدی،
کیپشن: کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 
 کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے پہلا اوور کرایا۔ شرجیل خان 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے،بابر اعظم 23 سکور بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔محمد نبی نے 10 سکور بنائے اور عمران طاہر کا شکار بنے جبکہ ٹام لیمنبے صرف 1 رنز بناکر عمران طاہر کو ہی وکٹ دے بیٹھے، جوئے کلارک کی اننگز 26 سکور پر ختم ہو گئی۔ شاہنواز دھانی نے کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 124 رنزبنائے، لوئس گریگوری14 اور عامر یامین 1 سکور بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3 ، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
Sharjeel takes off but @shani_official is too quick to let him go. @ImranTahirSA’s breakthrough. Wicket for @MultanSultans ???????? #HBLPSL7 l #KKvMS I #HBLPSL7 pic.twitter.com/92boS4wRM8

125رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا،کراچی کنگز کے عامر یامین نے پہلا اوور کرایا۔ملتان سلطانز نے 125رنز کا ہدف صرف19 ویں اوور میں 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کے شان مسعود 26 رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر لوئس گریگوری کو کیچ دے بیٹھے، صہیب مقصود 30 اور ریلی روسو 2 سکور بناکر محمد نبی کا شکار بنے، محمد رضوان52 اور ٹم ڈیوڈ 12 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد الیاس نے 1 اور محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب۔۔۔ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی زبردست پرفارمنس