کاروبار
Time 27 جنوری ، 2022

عالمی مارکیٹ میں سونا اچانک 33 ڈالر سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے— فوٹو: فائل
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کا بھاؤ550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ  472 روپے کم ہوکر 108539 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 33 ڈالر کم ہوکر  1812 ڈالر فی اونس ہے۔