فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Published On 26 January,2022 04:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1845 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 27 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 11 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کی گیا اور قیمتیں 1470 روپے اور 1260.28 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہیں۔
 

Advertisement