کھیل
Time 26 جنوری ، 2022

'ریٹائرمنٹ کا اعلان جلدی کرنے پر افسوس ہے'

19 جنوری کو میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا__فوٹو: فائل
19 جنوری کو میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا__فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلدی کر لیا ہے۔

مکسڈ ڈبلز میں کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد ثانیہ مزرا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو اب احساس ہو رہا ہے کہ شاید ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد کر دیا ہے، جس پر افسوس ہے'۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ 'مجھے اپنا ٹینس کیرئیر ختم ہونے پر کچھ خاص خوشی نہیں ہے کیونکہ اس وقت ہر کوئی مجھ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھ رہا ہے، میں میچ جیتنے کے لیے ٹینس کھیل رہی ہوں اور جب تک میں کھیلوں گی، یہی کوشش رہے گی کہ جیتتی رہوں'۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ 'میرا اب بھی ٹینس کے بارے میں وہی خیال ہے کہ اپنا 100 فیصد دوں، کبھی کبھی یہ کام کرتا ہے اور کبھی کبھی ایسا نہیں ہوتا لیکن میں اب بھی سال کے باقی میچز میں 100 فیصد پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں'۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022 میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

مزید خبریں :