میٹرک اور انٹر کے پیپرکو ن لے گا۔۔تعلیمی بورڈز کی انوکھی منطق پیش

Jan 25, 2022 | 20:32:PM
±ٍمیٹرک۔انٹر۔امتحان۔بورڈز۔منطق۔ڈیٹا۔آن لائن
کیپشن: کمرہ امتحان کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کمرہ امتحان میں ڈیوٹی کون دے گا۔تعلیمی بورڈز نے انوکھی منطق پیش کر دی، سکول انفارمیشن سسٹم پر رجسٹرڈ اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے اہل ہونگے، تعلیمی بورڈز نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا سیس پر فوری آن لائن کرنے کی ہدایت کردی۔
تعلیمی بورڈ میں اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں ڈیجٹل سسٹم کے تحت لگائی جائیں گی۔سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں گے۔ بورڈ حکام کےمطابق صرف سیس پر موجود اساتذہ ہی امتحانی ڈیوٹی کے اہل ہونگے۔
 آن لائن ڈیٹا کے ساتھ اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لئے اپنے ادارے سے تصدیق شدہ کاپی بھی بورڈ آفس کو فراہم کرنا ہوگی۔سکول انفارمیشن سسٹم میں نام موجود نہ ہونے پر ڈیوٹیاں نہیں لگائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کے حملے بڑھنے لگے۔۔سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ