پاکستان
Time 25 جنوری ، 2022

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح22 فی صد پر جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 علاقوں کی 19 گلیوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز اور مثبت شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یومیہ شرح اب تک بلند ترین سطح پر ہے۔

 محکمہ صحت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ 19 گلیوں میں کورونا کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید خبریں :