پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

کراچی میں مزید سردی کی پیشگوئی، لہر کب تک برقرار رہےگی؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں سردی کی لہر 28 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے اور  سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے اور کراچی سمیت صوبے بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے جس دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :