کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق ۔۔سات ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ 

Jan 24, 2022 | 09:10:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے 7,195 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا بے قابو۔۔۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کافیصلہ
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے اپنے اعداد وشماری کردیئے ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 57,401افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,195افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد833ہے جبکہ 30کورونا کے مریض تاحال تشویشنا ک حالت میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کتے نے پانی میں ڈوبتے ہرن کے بچے کو بچا لیا۔۔ ویڈیو وائرل