• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، الزامات اور جوابی الزامات کی بارش

اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ایک بار پھر آمنے سامنے‘ الزامات اور جوابی الزامات کی بارش ‘ ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ‘ ہمارا چیلنج مہنگائی ہے جبکہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاکہ شاہ محمودخود کو عمران خان کے متبادل کے طورپر پیش کررہے ہیں ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ رانا شمیم نے توہین عدالت کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، ایسے وقت اسٹوری بریک ہوئی، حلف نامہ منظر عام پر آیا جب بڑا کیس عدالت میں لگتا ہے‘ حیرانی ہے کہ جس جج پر یہ الزام لگایا گیا وہ اس بینچ کے ممبر ہی نہیں‘ایک طرف سب عدلیہ کی آزادی کے دعویدارہیں مگر ہم کہتے اور کرتے کیا ہیں‘اپوزیشن 100جتن کرلے ہمیں ذرابھی گھبراہٹ نہیں ،خوب جانتاہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے۔ہم نے گذشتہ سالوں میں مشکل فیصلے کیے اور کڑوی گولی کھائی لیکن اب ہم استحکام سے ریکوری کی جانب سے بڑھ رہے ہیں، یہ میں یا آپ نہیں، ورلڈ بینک کہہ رہا ہے۔

احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شاہ محمود قریشی کی تقریر سے لگا کہ وہ اپنے آپکو عمران خان کے متبادل کے طورپر پیش کررہے ہیں شاہ محمود کی تقریر سے لگا جیسے وہ اپنی وزارت کے علاوہ سب وزارتوں کے کام کرتے ہیں ‘شاہ محمود قریشی اپنی تقریر میں کسی کو انٹرویو دے رہے تھے ‘یہ کل تک آصف علی زرداری کے تعریفیں کرتے تھے آج تنقید کررہے ہیں یہ کل عمران خان پر بھی تنقید کرتے نظر آئیں گے۔

اہم خبریں سے مزید