Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آسٹریلیا میں اومی کرون ویرینٹ کا آٹھواں کیس سامنے آگیا

سڈنی: آسٹریلیا میں اومی کرون ویرینٹ کا آٹھواں کیس سامنے آگیا، جس...
شائع 06 دسمبر 2021 09:12am

سڈنی: آسٹریلیا میں اومی کرون ویرینٹ کا آٹھواں کیس سامنے آگیا، جس کے باعث این ایس ڈبلیو ہیلتھ حکام میں تشویش کی لہر ڈور گئی۔

این ایس ڈبلیو اسٹیٹ میں اومی کرون ویرینٹ کا آٹھواں کیس امید سے پہلے سامنے آگیا جس کے باعث این ایس ڈبلیو ہیلتھ حکام میں تشویش کی لہر ڈور گئی۔

این ایس ڈبلیو ہیلتھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی رات سنگاپور سے آنے والی پرواز میں ایک شخص جو حال ہی میں جنوبی افریقہ گیا تھا میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس پرواز میں سوار مسافروں کو ہوٹل میں قرنطین کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے متاثرہ شخص مکمل ویکسین شدہ تھا اور وہ اتوار، 28 نومبر کو سنگاپور سے سڈنی کی پرواز SQ-231 پر پہنچا جبکہ این ایس ڈبلیو ہیلتھ کے مطابق اس پرواز میں سوار ہر شخص کا کوویڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور تمام لوگوں کو کرونا کا منفی ٹیسٹ آنے کی صورت میں ہی قرنطین ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔

آسڑیلیا کے نئے قرنطین قوانین کے مطابق انیں آسڑیلیا پہنچنے کے 7 دن کے بعد اپنا ٹیسٹ کرانا ہو گااور اس کے ساتھ ہی انیںک 3دنوں تک اپنے گھروں میں الگ رہنا پڑے گا ۔

واضح رہے کہ آسڑیلیا میں کرونا کی نئی قسم کا آٹھواں کیس امید سے 2 دن پہلے ہی سامنے آیا ہے جو کہ سڈنی ایک پرواز میں سوار ایک بچے اور اس کے والدین میں اس نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ 23 نومبر کو دوحہ سے سڈنی کی پرواز QR908 پر پہنچے تھے،اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ وائرس صرف 25 نومبر کو سڈنی میں آیا تھا۔

اس سے قبل جنوبی افریقن ویرینٹ وائرس کے سات کیسز 25 نومبر دوحہ سے سڈنی کی پرواز میں سوار مسافروں میں سامنے آئے تھے جس کے بعد ہیلتھ حکام تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔

sydney

Cases

Australia

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div