تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

باگالینڈ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 13 بے گناہ مزدور ہلاک

نئی دہلی : بھارتی فورسز نے ناگا لینڈ میں مزدوری کرنے والے 13 بے گناہ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت بڑھتے ہی جارہے ہیں، کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت کی ظالم و جابر فورسز نے ریاست ناگالینڈ میں بھی شہریوں کی جان لینا شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن افراد کو قتل کیا گیا وہ میانمار کی سرحد سے ملحقہ ناگا لینڈ کے ایک گاؤں کے رہائشی تھے اور کوئلے کی کان میں کام کرنے کے بعد ایک گاڑی میں واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

بھارتی فورسز کے آسام رائفلز کے اہلکار راستے میں گھاٹ لگائے بیٹھے تھے، جنہوں نے ناگالینڈ کے شہریوں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 13 بے گناہ افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی خبر ملتے ہی علاقے کے لوگوں نے احتجاج شروع کردیا اور بھارتی فورسز کی چیک پوسٹوں کو آگ لگا دی، مشتعل افراد نے علاقے میں موجود فوجی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین پر بھی فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کا کہنا ہےکہ علاقے میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری تھا اور آسام رائفلز نے مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا، مقامی افراد غلطی سے نشانہ بن گئے۔

Comments

- Advertisement -