- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب
لاہور: حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی جس پر شہباز شریف اور مریم نے مبارک بادیں پیش کی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدواروں نے حصہ لیا تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل میں مقابلہ ہوا۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے۔
حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جب کہ رجسٹرد مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 تھی۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کیے گئے۔
واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے رکن اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کارکنوں کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ہم یہ کامیابی دوستوں اور بھائیوں سمیت مرحوم پرویز ملک کے نام کرتے ہیں۔
We bow our heads before Allah in all humility for this election win today. I dedicate this success to our friend & brother, late Pervez Malik who was a thorough gentleman, dedicated public servant & great companion of Nawaz Sharif. Grateful to NA133 for their unwavering trust!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 5, 2021
ن لیگ کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹس میں کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اللہ کا شکر ہے شیروں کو مبارک ہو، ایک بار پھر شیر آیا ہے الحمداللہ
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1467547230366277637?s=20
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔