تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‏’بھارت سے جیت کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے‘‏

سابق آسٹریلوی بولر بریڈ ہوگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر پاکستان اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو شکست سے ‏دوچار کرے گا تو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

بریڈ ہوگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ‏ہے۔ انہوں نے پاکستان کی فائنل فور تک رسائی کو بھارتی ٹیم کی شکست سے جوڑا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جب کہ گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت ‏کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔

آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت سے ‏شکست ہو، اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا ہے تو اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہو گی جو کہ گرین شرٹس کے ‏آگے جانے کے لیے اہم ہے۔

If Pakistan Lose Against India...":Brad Hogg Names His T20 World Cup 2021  Semifinal Picks | Cricket News

سابق بولر نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان سے جیت جاتا ہے تو میرا نہیں خیال کہ اسے آگے جانے سے کوئی روک ‏سکتا ہے اور بھارت کو واقعی کوئی نہیں روک سکے گا۔

پاک بھارت میچ کے لیے ہر کوئی پر جوش ہے، دبئی میں پاکستان پویلین کے باہر موجود شرکا بھی پاکستان کی ‏جیت کے لیے پر امید ہیں، کرکٹ شائقین کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کا شان دار آغاز ‏کرے گا۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ کون جیتے گا اس کا فیصلہ تو 24 اکتوبر کے روز ہوگا لیکن سابق بھارتی اسپنر ‏ہربھجن سنگھ کو بھارت کی جیت کا یقین ہے کیونکہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھارت سے نہیں جیت سکا ہے ‏لیکن گرین شرٹس بھی اس بار یہ روایت توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔‎ ‎

Comments

- Advertisement -