’’ ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو فائدہ بھی ہوتا ہے‘‘ ۔۔۔گورنر اسٹیٹ بنک کی انوکھی منطق

Oct 21, 2021 | 16:36:PM
گورنر اسٹیٹ بنک انوکھی منطق
کیپشن: گورنر اسٹیٹ بنک ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان جہاں کنٹینر پر لوگوں کو ڈالر مہنگا ہونے کے نقصانات گنواتے رہے وہیں انکے وزرااور آج گورنر اسٹیٹ بنک ڈالر کی قیمت میں اضافے  کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ 

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر  نے  برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کے مہنگاہونے کے فوائد گنوانا شروع کردیئے ۔ان کا کہنا تھا کہ  ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک نے ڈالر کے فوائد گنواتےہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ کو نقصان ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے بھیجے پیسے ان کے پیاروں کو زیادہ ملتے ہیں، صرف ان لوگوں کی بات نہ کریں جنہیں نقصان ہوتا ہے، جنہیں فائدہ ہوتا ہے ہمیں ان لوگوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے، اس سال اگر ہماری ترسیلات زر 30 ارب ڈالر ہوجاتی ہیں اور چند ماہ میں روپے کی قدر میں 10 فیصد بھی کمی ہوئی تو اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کو 3 ارب ڈالراضافی ملیں گے۔

   رضا باقر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی اور عارضی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اورٹویٹر سے مقابلہ ۔۔۔۔ ٹرمپ کا نئی سوشل میڈیا ایپ لانچ کرنیکا اعلان