کپل شرما کیلئے نئی مشکل، مقدمہ درج

کپل شرما کیلئے نئی مشکل، مقدمہ درج
کپل شرما کیلئے نئی مشکل، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کپل شرما شو میں کمرہ عدالت کے مناظر میں لوگوں کو شراب پیتا دکھانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو کی ایک قسط میں کمرہ عدالت کے مناظر پیش کئے گئے جس میں لوگوں کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے وکیل سریش دھاکڑ نے شو کے میزبان کپل شرما اور چینل انتظامیہ کے ڈائریکٹر ایم پی سنگھ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور ایکسائز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔ 

پل شرما شو کی مذکورہ قسط گزشتہ برس 19 جنور ی کو نشر کی گئی تھی جبکہ امسال 24 اپریل کو وہی قسط دوبارہ دکھائی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ دی کپل شرما شو سات ماہ کی بندش کے بعد 21 اگست سے دوبارہ نشر کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

تفریح -