6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، میں نے پاکستان کو ۔۔۔۔ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو آئینہ دکھا دیا

Sep 17, 2021 | 18:45:PM
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان، ٹوئٹ، افسوس کااظہار
کیپشن: سابق کپتان پشاور زلمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں،بہترین تجربہ رہا ،پاکستان کو میں نے محفوظ ملک پایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہاکہ نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان منسوخی پر مایوسی ہوئی ،6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں،بہترین تجربہ رہا ،پاکستان کو میں نے محفوظ ملک پایا۔
سابق کپتان پشاور زلمی نے کہاکہ سکیورٹی کا جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہوا،نیوزی لینڈ کادورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی کرکٹ کو نقصان ہو گا۔