اسلام آباد سمیت پنجاب کےکن شہروں میں بارش ہو گی

Sep 17, 2021 | 10:09:AM
 اسلام آباد سمیت پنجاب کےکن شہروں میں بارش ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بار ش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ 

 اسلام آباد میں رات کے وقت تیز ہواوں کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج شام تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ شہر میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔ آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ