پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلامیں پہنچ گئے، 200 ملین ڈالر کا ٹکٹ خریدنا پڑا

ٹیکنالوجی

پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلا میں پہنچ گئے، خلائی مسافروں نے 200 ملین ڈالر خرچ کر کے ٹکٹ حاصل کی۔

معروف اسپیس ایکس کمپنی نے خلائی سیاحت کا آغاز کر دیا، خلائی شٹل نے چار عام شہریوں کے ساتھ زمین کے گرد چکر لگانا شروع کر دیا، یہ شہری تین دن تک خلا میں رہیں گے۔

خلائی گاڑی زمین کے مدار میں 27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی۔ خلائی گاڑی زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کر رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں