تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خوفناک آتشزدگی کے پیچھے سازش؟ ترک صدر کا بڑا دعویٰ

ترکی صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے 100 سے زائد مقامات پر لگنی والی خوفناک آگ کو ‏ممکنہ سازش قرار دے دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے جنگلات میں لگی آگ کا فضائی جائزہ لیا بریفنگ ‏کے دوران انھیں آگ سے ہونے والے نقصانات بارے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو میں طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں آتشزدگی کے ان واقعات میں سازش کے ‏اشارے ملے ہیں جن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک آگ سے متاثرہ شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی انہیں تنہا نہیں چھوڑا ‏جائے گا اور ہر قسم کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ 50 ملین لیرے کی امداد آگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری ضروریات کو پورا ‏کرنے کے لیے فراہم کر دی گئی ہے کھیتوں، مویشیوں اور گرین ہاؤس کو پہنچنے والے نقصانات کو ‏بھی پورا کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو ٹیلیفون کیا جس میں ‏دو طرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طیب اردوان نے آگ بجھانے کے لیے 8 ہیلی کاپٹرز بھیجنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔روسی ‏صدر نے امید ظاہر کی کہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -