مسلسل دوسرے روز اپنے خلاف ٹرینڈ چلنے پر غریدہ فاروقی نے دل کا درد بیان کردیا

مسلسل دوسرے روز اپنے خلاف ٹرینڈ چلنے پر غریدہ فاروقی نے دل کا درد بیان کردیا
 مسلسل دوسرے روز اپنے خلاف ٹرینڈ چلنے پر غریدہ فاروقی نے دل کا درد بیان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلسل دو روز سے ٹوئٹر پر اپنے خلاف چلنے والے ٹرینڈ  "#Shame_On_GharidahFarooqi" کے بعد اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے کہ آپ کو سیکولر ، فارن فنڈڈ، مغربی یا بھارتی ایجنٹ قرار دے کر آپ کے خلاف گالم گلوچ کی جائے ، آپ کو ہراساں کیا جائے اور اس سے بھی برا رویہ اپناتے ہوئے آپ کو جانوروں کے حقوق پر بات کرنے اور اپنے دل کی بات کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ آپ ایک خاتون ہیں جو کہ بالکل بھی قابلِ برداشت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عید کے پہلے دن غریدہ فاروقی نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی مخالفت کی تھی۔ ان کا یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور عید کے دوسرے دن سے ہی مذکورہ بالا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جو کہ آج بھی ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔