تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عوامی ریلی میں‌ بغیر ماسک شرکت، صدر پر جرمانہ عائد

برازیلیا: برازیل کے صدر جیئر بولسونا کو ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنا اور عوامی ریلی میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو ماسک کے بغیر اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور وزیر تارسیسیو گومیز کے ہمراہ موٹر سائیکل ریلی میں شریک ہوئے۔

اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شہری نے شرکت کی، جس کے اختتام پر صدر نے اپنے حامیوں سے خطاب بھی کیا۔

مزید پڑھیں: برازیل: سپر مارکیٹ میں اچانک کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والا منظر

یہ بھی پڑھیں: برازیل : اپنے پیاروں کی موت کے بعد اُن کی ہڈیاں چبانے والا قبیلہ

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عدالت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے صدر پر 90 یورو (انیس ہزار 794 روپے) جرمانہ عائد کیا  جبکہ بیٹے اور وزیر کو بھی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اتنی ہی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسری بار جرمانہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ برازیل کے صدر کرونا وائرس اور ویکسین کے حوالے سے مضحکہ خیز بیانات دے چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنے ملک اور دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -