نیوزی لینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست ۔۔سیریز بھی جیت لی

Jun 13, 2021 | 17:18:PM
نیوزی لینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست ۔۔سیریز بھی جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر پچھلے میچ کی شکست کا حساب برابر کر دیا۔ اس کے علا وہ سیریز بھی اپنے نا م کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دس جون سے شروع ہوا تھا ، میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 303 رنز بنا کر  آوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز نے 72 رنز کی پارٹنر سپ قائم کی جہاں ڈوم سیبلے 35 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے، اوپنر روری برنس نے 81 رنز بنائے جس کے بعد زیک کریولے صفر ، کپتان جوئے روٹ 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ڈان لارنس 81 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، مارک ووڈ نے 41 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، میٹ ہنری نے 3 ، اعجاز پٹیل نے دو اور نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریسٹو رنٹ ملازم سے تلخ کلا می کی وائرل ویڈیو سے متعلق علی رحمان نے وضاحت دے دی