کورونا وبا کےءپیش نظر 80فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
کورونا وبا کےءپیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 80فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30جون 2021تک لاگو رہے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صرف 20فیصد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی، بیرون ممالک سے یومیہ 6ہزار مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔