معروف بالی وڈ اداکارہ کا پانی میں بھیگتے ہوئے زبردست ڈانس سو شل میڈیا پر وا ئرل

May 09, 2021 | 22:34:PM
 معروف بالی وڈ اداکارہ کا پانی میں بھیگتے ہوئے زبردست ڈانس سو شل میڈیا پر وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا کی جا نب سے شیئر کرتے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا چکی ہے۔ صرف 18 گھنٹوں کے اندر اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زیادہ بار انسٹا گرام پر دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اروشی روتیلا ان دنوں اپنے ایک میوزک ایلبم ’ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہوچکا ہے۔ اس گانے کے ویڈیو کو یو ٹیوب پر اب تک 86 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ وہیں، اروشی روتیلا نے اس گانے کا ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جو گانے کے شوٹنگ کے وقت کا ہے۔ اروشی روتیلا کے شیئر کرتے ہی ان کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔
اس ویڈیو میں اروشی روتیلا کیمرے کے سامنے تھرکتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو میں اروشی روتیلا لال ساڑی میں پانی میں بھیگتے ہوئے شوٹنگ کر رہی ہیں۔ ویڈیو پر ان کے چاہنے والے مسلسل کمنٹس کر کے ان کی خوبصورتی کی جم کر تعریف بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ کی سب سے بو لڈ اداکارہ کم کرداشیاں کی تصاویر سے مچ گیا ہنگامہ