فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ می فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 747 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ گئی اور قیمت 88 ہزار 305 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی طرح دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، قیمتیں بالترتیب 1330 روپے اور 1140.26 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں