• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ سے موازنہ کیے جانے پر وویک نے کیا کہا تھا؟

بالی ووڈ میں انٹری کے ساتھ ہی فلم ساتھیا کی کامیابی کے بعد وویک اوبرائے کا موازنہ کنگ خان، شاہ رخ خان سے کیا جانے لگا تھا۔ 

مداحوں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ وویک اوبرائے شاہ رخ خان کی طرح فلم انڈسٹری کے اگلے بڑے رومانوی ہیرو ہوسکتے ہیں۔ 

اُس وقت وویک اوبرائے نے بالی ووڈ میں محض تین ہی فلمیں کی تھی، اور بالی ووڈ کے بادشاہ سے مقابلے کی باتوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اس چیز کو سنجیدہ نہیں لیا۔ 

وویک اوبرائے نے 2002 میں گنگسٹر ڈراما ’کمپنی‘ سے اجے دیوگن کے مقابل ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد ان کی مزید تین فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ’روڈ‘ اور ’ساتھیا‘ شامل ہیں۔ 

فلم ساتھیا میں شاہ رخ خان بھی وویک اوبرائے اور تبو کے ساتھ ایک سین میں نظر آئے۔

تاہم اپنے انٹرویو کے دوران وویک ابرائے کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان تو فلم نگری میں کافی عرصے سے تھے، جبکہ وہ تو 2002 میں فلموں میں آئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا فین ہوں، میں انھیں دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔

شاہ رخ خان سے موازنے والی باتوں پر ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں، آپ کو انھیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، اور نہ ہی انھیں اپنے ذہن پر اثر انداز ہونے دینا چاہیے۔

تازہ ترین