تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، موبائل فون اور سروس محکمہ داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن، مون مارکیٹ، یتیم خانہ اور سمن آباد کے علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق  اسکیم موڑ، بند روڈ، بکر منڈی اور نواح کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام اور اداروں و پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کےلیے کی گئی ہو۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -