• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ اور اظہر علی قومی ٹیم کی کامیابی پر خوش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سابق کپتان اظہر علی قومی ٹیم کی جنوبی افریقا کے سیریز میں کامیابی پر خوش ہوگئے۔

انہوں نے الگ الگ بیانات میں قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر شکست دینے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی۔

چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، امید ہے ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

پی سی بی کے اعلیٰ عہدےداروں نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دی۔

دوسری طرف سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے عمدہ قیادت کی، جیت کا لطف اٹھائیں۔

تازہ ترین