یورپی یونین کی قرارداد زمینی حقائق کے منافی ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ملک میں توہین مذہب کا کوئی واقعہ بھی پیش نہیں آیا، ملک میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، یورپی یونین کی قرارداد زمینی حقائق کے منافی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے۔ آج وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے سفراء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے سفیروں پر زور دیا کہ تمام مسلم ممالک مل کر مشترکہ موقف اپنائیں، مغربی ممالک کو باور کرانا ہوگا کہ ہم کس قدر نبی پاکﷺ سے محبت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، اسے دہشت گردی سے جوڑنا بہت بڑا ظلم...

نمائندہ خصوصی نے کہا کہ سعودی حکومت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایک بڑی مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 80 کنال رقبے پر محیط مسجد میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی جس میں دو ہزار خواتین اور 10 ہزار مرد حضرات نماز کی ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی، وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات اور عمرہ ادا کریں گے، وزیراعظم عمران خان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ پر حاضری بھی دیں گے۔ وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران جدہ میں پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے حوالے سے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ہر ملک اپنی ریاست کا ذمہ دار ہے صرف پاکستان میں مفاد پرست قوم ملک کی بجائے اپنا آلو سیدہا کرتے ہیں ۔ ۔جس سے اساس پاکستان برباد ہو گئی ہے

Biggest lie ....

Finally koi bola

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔