پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کو درپیش مسائل اور معیشت کا پہیہ چلنے کی خاطر کی ہے۔ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
مشیر اطلاعات خبیر پختونخواہ اجمل وزیر نے شہر کے مختلف حجام شاپس اور میڈیکل اسٹورز کا دورہ کر کے ایس اوپیز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کو درپیش مسائل اور معیشت کا پہیہ چلنے کی خاطر کی ہے کیونکہ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاک ڈاؤن کورونا کا مستقل حل نہیں ہے، ایس او پیز کے ساتھ اس مرض کو لے کر چلنا ہوگا۔
اجمل وزیر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور لیگ کی قیادت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹھنڈے ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر ہماری طرح بازاروں کا دورہ کریں تو پتہ چلے گا۔ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر تقریریں جھاڑنا اور عوام کو ورغلانا آسان کام ہے۔ اگر اپوزیشن عوام کے ساتھ مخلص ہے تو کورونا کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دے، نہ کہ بے جا تنقید کرے۔
انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اسی طرح ایس او پیز پر عمل درآمد میں بھی حکومت کا ساتھ دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »