ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ ARYNewsUrdu

غیرملکی خبررساں ادارے کی

کے مطابق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا جس میں اداکار کی گاڑی دیگر گاڑیوں پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص زخمی ہے جبکہ اداکار محفوظ رہے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حادثے کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑی ایس یو وی گاڑی دو گاڑیوں کے اوپر چڑھی ہوئی ہے، مزید تصاویر میں آرنلڈ کو گاڑی سے اتر کر دیگر متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آرنلڈ کے ترجمان بتایا کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت وہ ایس یو وی کار چلارہے تھے، آرنلڈ بالکل ٹھیک ہیں اور حادثے کے بعد انہوں نے ریسکیو ادارے کو کال کی اور زخمی سے بات چیت بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس نے واقعے میں منشیات اور شراب شامل ہونےکو خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

BS news!

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔