کورونا وائرس کی وبا اللہ کی جانب سے اطلاع اور امتحان ہے، مولانا طارق جمیل

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کی وبا کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانوں کیلئے اطلاع اور امتحان قرار دیدیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’نقطہ نظر’’ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جب آدمی بے حیا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔ مسلمان اپنی ثقافت سے دور ہو رہے ہیں۔ فحاشی اور بد کرداری ہماری تہذیب نہیں ہے۔ وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہو۔ اللہ کے واسطے اپنے کلچر پر واپس آؤ۔ قوم اسلامی کلچر کو اپنائے۔

مولانا طارق جمیل پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اللہ کی قسم دنیا میں سب سے زیادہ آسان اللہ کو منانا ہے۔ ہم نے اپنے اللہ کو منانا ہے۔ سب سے آسان طریقہ ہے کہ ہم اللہ کے حضور توبہ کریں۔ حضرت یونس علیہ اسلام کی دعا کو جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جان کو خطرہ ہے۔ نبی ﷺ کا حکم واضح ہے کہ تیز بارش کے دوران حکم دیا تھا کہ گھروں میں نماز پڑھیں۔ سو فیصد حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کروں گا۔ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے ایک حدیثوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بخاری شریف میں ہے کہ وبائی مریض سے اس طرح بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہیں جبکہ مسلم شریف کی روایات ہے ایک شخص وبائی مریض تھا تو آپ ﷺ نے اس شخص کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا تھا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ارباب سیاست سے عرض کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے اپنی پارٹیاں نہ دیکھو، پاکستان دیکھو۔ اب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، اگر نہیں ہونگے تو ان کی بہت بڑی ناکامی ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چین کا کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلانRead More : Coronavirustruth CoronavirusOutbreak CoronaVirusPakistan Covid_19 CoronavirusOutbreak CoronaInPakistan StayAtHomeAndStaySafe TogetherWeCan Newsonepk
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس، اقوام متحدہ کی کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویزنیویارک : اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دے دی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، فوادچودھری کا ٹوئٹاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو خبردار کرناچاہتا ہوں، کورونا وائرس کی کرونا کی دو نمبر ٹیسٹ کٹس. اسکی ذمہ داری بھی ن لیگ پر ڈال دیں بات ختم.
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

لاہور: میو اسپتال کی نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق -لاہور: میو اسپتال کی نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ نرس آئسولیشن وارڈ میں کام کر رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال کی نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ترجمان میو اسپتال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نرس میں علامات ظاہرہونے پرنرس کاٹیسٹ …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وبا کے بعد میوزیم سے فان گوخ کی قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی - ایکسپریس اردوایمسٹرڈیم میں واقع سنگر لارین میوزیم میں رکھی نایاب پینٹنگ انمول ہے جو راتوں رات غائب ہوگئی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کورونا کا زورنہ ٹوٹ سکا،وائرس مزید 5 جانیں لےگیا،مریضوں کی تعداد1970 ہوگئیکورونا کا زورنہ ٹوٹ سکا،وائرس مزید 5 جانیں لےگیا،مریضوں کی تعداد1970 ہوگئی Number Coronavirus Patients Rises Pakistan COVIDー19 CoronavirusInPakistan CoronavirusUpdates CoronavirusOutbreak Covid_19 StayHomeStaySafe MoIB_Official pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »