کورونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بارے میں اسد عمر، ڈاکٹر ظفر مرزا اور معید یوسف نے میڈیا کو اہم بریفنگ دی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی بندشیں 14 اپریل تک جاری رہیں گی۔ تاہمکھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رکھنا بہت ضروری ہے۔ تمام صوبے اس فیصلے پرعملدرآمد کریں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال رہے گی۔ صوبوں کے وفاق سے موثر روابط کی وجہ سے مدد میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس آیا، ہم نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17331 ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیادہ اضافہ ہوا۔ 8 ہزار 893 لوگ قرنطینہ میں ہیں جن میں سے پانچ ہزار 190 کے نتائج فائنل کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 19 فیصد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ 82 لوگ مکمل طور پر صحت یاب ہوئے۔ مختلف ہسپتالوں میں 974 مریض داخل ہیں جن میں سے دس وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل صحت کے حوالے سے ضروری اعلانات کریں...

معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اینڈ سٹریٹجک پالیسی پلاننگ معید یوسف نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، ترکی، کوالالمپور اور باکو میں موجود پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ 3 اپریل سے لے کر 11 اپریل تک 17 پروازیں اڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار مسافر پاکستان آئیں گے۔ پلان کو روزانہ کی بنیاد پر ریویو کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کرفیو کے بغیر یہ. لاک ڈاون اور بڑھانا. پڑ جائے گا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چین کا کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلانRead More : Coronavirustruth CoronavirusOutbreak CoronaVirusPakistan Covid_19 CoronavirusOutbreak CoronaInPakistan StayAtHomeAndStaySafe TogetherWeCan Newsonepk
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

ایران میں 35 روز کا شیر خوار کورونا وائرس کا سب سے کم عمر مریضتہران: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بڑوں، نوجوان سمیت ہر کوئی اس مہلک وباء میں مبتلا ہے تاہم ایران سے ایک خبر آئی ہے جہاں پر شمال مشرقی صوبے خراسان میں نومولود شیر خوار بچے میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: کرسٹیانو رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس، امریکہ کا 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے 3 ہزار 500 قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

صوبائی وزیر کا بیٹا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیاکوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر کا بیٹا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا گھر میں ہی کورنٹائن ہوگیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق صوبائی حکومت میں شامل
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان میں پھیلے کورونا وائرس کا چین سے مختلف ہونے کا انکشاف - ایکسپریس اردوپاکستان میں پہلی بار کورونا وائرس کی جینوم سیکوینسنگ رپورٹ تیار، مرض کے علاج اور ویکسین کی تیاری میں مدد ملے گی پاکستان اور چائنا کا کرونا وائرس 99,9٩٩ سیم ہے ,,
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »