کورونا وائرس: پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی، ذرائع

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: کورونا وائرس میں اضافہ کے باعث پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 6 بڑے شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں۔  ذرائع کے

لاہور: کورونا وائرس میں اضافہ کے باعث پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 6 بڑے شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے سلسلے میں ایس او پیز تیار کر لئے گئے، صوبے کے کم از کم 15 اضلاع میں کورونا کے کم پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی، لاک ڈائون میں نرمی والے شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، نارروال، حافظ آباد، جہلم، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، مظفرگڑھ، وہاڑی اور لودھراں سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی 18 مئی تک ہو گی، 18 مئی کے بعد لاک ڈائون میں نرمی والے اضلاع میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ان اضلاع میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن میں نرمی کئے جانے والے اضلاع میں مارکیٹوں کا اوقات کار فجر سے شام 5 بجے تک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وباء کے کم پھیلاؤ کی صورت میں ان اضلاع میں مارکیٹوں کو کھولنے میں مزید سہولیات دی جائیں گی، لاہور میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کیلئے الگ سے پالیسی تشکیل دی جائے گی، پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس لاہور میں رپورٹ ہوئے، لاہور میں لاک ڈاؤن عید تک برقرار رکھنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس: امریکہ میں کروڑوں بیروزگار،’5 میں سے ایک گھر میں بھوک‘ - BBC Urduدنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 64 سے زیادہ ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اقدامات کیے بغیر دنیا میں بھوک و افلاس بڑھ جائے گا۔ دوسری جانب جرمنی کی فٹبال لیگ کے سیزن کا آغاز 16 مئی سے ہوگا۔ کناں ک کوئی غریب ملک اے, چ چ چ So Sad news Please cancel universities exams CallOffUniversitiesExams
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ملتان: نشتر اسپتال میں 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحقترجمان نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق شہر میں کورونا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: ایک ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 23 فیصد کی کمی ریکارڈکراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے سبب تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں، ایک ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ لیکن ریٹ بڑھ گیا ہے
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا سے 599 افراد جاں بحق، ساڑھے 26 ہزارافراد میں وائرس کی تصدیقاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  جمعہ  کے روز پاکستان میں کورونا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ، پریشان کن خبرکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 598 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں کراچی سے سب سے زیادہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: امریکا میں اپریل میں 2 کروڑ سے زائد نوکریاں ختم - Business - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »