کوروناوائرس: اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف ہے، اسد عمر - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

ہم نے اپریل کے آخر تک کورونا وائرس کے روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف تعین کرلیا ہے، اسد عمر AsadUmar PTIGovernment coronavirus DawnNews

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ کررہے ہیں اور اس کے لیے اپریل کے آخر تک روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے رفتار کو تیز کرنے کے لیے ہم ہسپتالوں کو براہ راست میڈکل آلات پہنچائیں گے، ابتدائی طور پر 400 ہسپتالوں کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں پر وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 'کل 3 ہزار کے قریب نتائج آئے ہیں، ہم نے اپنے لیے ہدف تعین کیا ہے کہ اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کریں یعنی جہاں ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرتے تھے اس کو تقریباً 30 گنا بڑھا کر 25 ہزار روزانہ تک لے جانے کی کوشش کریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے مرحلے میں 48 ارب روپے تقسیم ہوں گے جن میں خیبرپختونخوا 3700 مقامات، آزاد کشمیر میں 396، گلگت بلتستان میں 285، بلوچستان میں 708، سندھ میں 4374، پنجاب 7299 اور آئی سی ٹی میں 161 مقامات بنائے گئے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ٹیسٹ کی شرح بڑھانے کے لیے کٹس کے علاوہ دیگر ضروریات بھی درکار ہوتی ہیں اور 15 اپریل تک ہم اپنا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم اپنی صلاحیت بڑھائیں گے اور اس کے لیے قومی سطح پر حکمت عملی بنائی جارہی ہے جس کو ٹریک ٹیسٹ کورنٹائن کہتے ہیں'۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاک ڈاؤن:سندھ میں 14 اپریل کے بعد نرمی کا امکانوزير تعليم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے تحت 14 اپریل تک کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن رہے گا، تاہم اس کے بعد صوبائی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارادہ رکھتی ہے۔ SamaaTV Covid_19
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو رہی ہے:اسد عمرلاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو رہی ہے:اسد عمر Lockdown CoronaVirus Spread CoronaVirusFight CoronaVirusChallenge COVID19Pakistan SlowingDown میرے اللَّهَ کی رحمت ھے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےلیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے Former Libya PrimeMinister MahmoudJibril Dies Coronavirus COVID19 Covid_19 CoronaVirusUpdates COVID19Pandemic CoronaOutbreak STAYHOME
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےلیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میں 26 مارچ کو کورونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد وہ قرنطینہ
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: ایکواڈور میں تدفین کے انتظامات نہ ہونے کے برابر، نعشیں سڑکوں پرایکواڈور: (ویب ڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث میتیں اٹھانے اور تدفین کے انتظامات بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازما کے استعمال کی اجازت - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »