کورونا وائرس: 'حج کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی' - World - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 51%

کورونا وائرس: 'حج کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی' مزید پڑھیں SaudiaArabia Hajj2020 CoronavirusPandemic DawnNews

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے باعث سعودی عرب نے رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے حجاج کرام کی تعداد کو محدود کردیا اور متعدد قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں جن کے مطابق نماز اور طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔کو سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 580 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزا 509 جبکہ 58 افراد کے انتقال کے بعد اموات ایک ہزار 916 ہوگئی...

سعودی سینٹر فار ڈیزیز پری وینشن اینڈ کنٹرول نے انفیکشن کی شرح میں کمی اور عازمین حج کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں۔کے مطابق حج کے حوالے سے طبی پروٹوکولز کی طویل فہرست رواں برس تمام ورکرز اور زائرین پر اثر انداز ہوگی۔ رواں برس خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونا منع ہوگا اور ان مقامات تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔ساتھ ہی مسجد الحرام سے قالین ہٹادیے جائیں گے جبکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کے امکانات میں کمی کے لیے ہر حاجی کو اپنی جائے نماز استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔حجاج کرام کے داخلے اور باہر نکلنے کو آسان بنانے، ہجوم اور بھگدڑ سے بچاؤ کے لیے مخصوص داخلی اور خارجی مقامات مختص کیے جائیں گے۔

مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے دوران تیار شدہ کھانے کی فراہمی کو محدود کیا جائے اور عازمین کے درمیان سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔خیال رہے کہ حجاج کرام 10، 11، 12 اور 13 ذی الحج کو منیٰ میں رمی جمرات کرتے ہیں اور اس مرتبہ عازمین کو سینیٹائزڈ کنکریاں فراہم کی جائیں گی جو تھیلیوں میں بند ہوں گی،

ورکرز کے لیے باقاعدگی سے اور بار بار کم از کم 40 سیکنڈز تک ہاتھ دھونا اور صابن اور پانی نہ ہونے کی صورت میں 20 سیکنڈز تک سینیٹائزر استعمال کرنا لازمی ہے۔ ہدایات کے مطابق بس میں مسافروں کی تعداد مجموعی صلاحیت کے 50فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی، مجوزہ پالیسی کے ذریعے سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے اور ہر مسافر کے درمیان کم از کم ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی۔جن عازمین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہونے پر انہیں مکمل طبی معائنے کے بعد حج کی اجازت دی جائے گی اور انہیں مشتبہ کیسزکے مخصوص گروہوں میں شامل کیا جائے گا، ان کی حالت کو دیکھ کر متعلقہ رہائش گاہ اور الگ ٹریکس کی بسیں مختص کی جائیں...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت: ایک روز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22 ہزار کیسز سامنے آگئے - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بھارت: ایک روز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22 ہزار کیسز سامنے آگئے - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

جون کا مہینہ سندھ کیلئے بھاری، کورونا وائرس کے شکار 904 افراد انتقال کر گئے
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے وار جاری ملک میں کیسز اور اموات میں مزید اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 191 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 93 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نیشنل
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کا خوف یا کچھ اور، پنجاب کے 48 ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیالاہور: (دنیا نیوز) استعفیٰ دینے والوں میں لاہور کے 32 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پیپلز پارٹی رہنما آیت اللہ درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئےکوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی آیت اللہ درانی کورونا وائرس کیخلاف لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »