کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لیے کیپسول تیار - ایکسپریس اردو

23/01/2022 3:15:00 PM

برطانوی کمپنی نے یہ دوا تیار کی جس کا ابتدائی تجربہ انتہائی شاندار رہا

لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کورونا اور نزلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیار کیا، جو کورونا اور عام نزلے دونوں کے لیے مفید ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن نے کہا کہ دوا کے انسانی تجربات اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔

مزید پڑھ: Express News »

10 hazar keelon ko jor kr Yasir Shami ki tasver bnany wala nojwan,Daily Pakistan k office pohnch gya

10 ہزار کیلوں کو جوڑ کر یاسر شامی کی تصویر بنانے والا نوجوان، ڈیلی پاکستان کے آفس پہنچ گیا#Steel_Nail_Portrait #Yasir_Shami_Portrait مزید پڑھ >>

بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔۔کورونا کے بڑھتے کیسز ۔۔انتخابی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی برقراربھارت کےالیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں انتخابی ریلی، روڈ شوز اور جلوس پر پابندی برقرار

نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لوٹ مار، 400 کے کورونا ٹیسٹ 6کی ہزار قیمتکورونا ٹیسٹ پر اب اصل لاگت 400 رہ گئی ہے مگر ٹیسٹ اب بھی ساڑھے 6 ہزار روپے کا کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل: 3 کھلاڑی اور 5 سپورٹ اسٹاف کے ممبران کورونا میں مبتلاجس غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے اس میں کووڈ کیسز سامنے آئیں گے مگر پی سی بی نے 27 جنوری سے 27 فروری تک ایونٹ مکمل کرانے کے لیے مربوط پروٹوکولز بنارکھے ہیں، سلمان نصیر 🤦🏻

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 5 چائینیز انجنئیرز اور 16 کنسلٹنٹس کورونا وائرس کا شکارداسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 5 چائینیز انجنئیرز اور 16 کنسلٹنٹس کورونا وائرس کا شکار DasuHydroPowerProject ChineseEngineers Consultants Infected CoronaPositive Coronavirus COVID19 OfficialNcoc GovtofPakistan fslsltn MoIB_Official CathayPak

خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کورونا اور ڈینگی کے لیے طبی یونٹس قائم

پی ایس ایل 7 کیلئے تیار ، بابر اور رضوان کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے: شاہین🤞

یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے (فائل فوٹو) لندن:  برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کورونا اور نزلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیار کیا، جو کورونا اور عام نزلے دونوں کے لیے مفید ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن نے کہا کہ دوا کے انسانی تجربات اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم اس وقت بوسٹر ویکسی نیشن کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہر سال ہم نزلے کی ویکسی نیشن بھی تیار کررہے ہیں، اس وقت ہماری کوشش کسی ایسی دوا یا کیپسول کی تیاری ہونی چاہیے جس کی مدد سے یہ دونوں کام ممکن ہوسکیں‘۔ وین چینن نے بتایا کہ ’ہم نے اس دوا کا جانوروں پر تجربہ کیا ہے جو انتہائی شاندار رہا، ہماری کوشش طبی عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کی ہے تاکہ اسپتالوں اور ویکسین کلینکس میں ہجوم کم سے کم ہوسکے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اب ہمارے پاس کیپسول کی صورت میں ٹو ان ون فارمولا آگیا ہے، جسے کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے، مستقبل میں ترقی یافتہ ممالک بھی اس دوا کو تیار کرسکیں گے‘۔