Virus

کورونا وائرس: بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار سے زائد کیسز - World - Dawn News

22/05/2020 5:57:00 PM

ملائیشیا میں بھی وائرس کے نئے کیسز بتدریج سامنے آرہے ہیں۔ DawnNews India Virus

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 187 کیسز مہاراشٹرا میں درج ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پیدنیا بھر جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے وہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 6 ہزار 88 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 447 ہوگئی۔

بلوچستان میں جگہ جگہ احتجاج، مظاہرین چاہتے کیا ہیں؟ وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کا مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم -

ٹائمز آف انڈیا کیکے مطابق بھارت کی 11 ریاستوں میں ایک ہی دن میں 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔مزید پڑھیں:تارکین وطن کی مدد کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی کا کورونا وائرس سے انتقالرپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 187 کیسز مہاراشٹرا میں درج ہوئے۔علاوہ ازیں مہاراشٹرا میں اموات کی تعداد دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جہاں اب تک ایک ہزار 454 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ’اے پی‘ کے مطابق بھارت میں وبائی امراض کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 583 ہوگئی۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 48 ہزار سے زائد افراد وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔روس میں ایک دن میں ریکارڈ 150 اموات ریکارڈروس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 150 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے اموات کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 249 ہوگئی۔روسی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ملائیشیا میں متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے متجاوزدوسری جانب ملائیشیا میں بھی وائرس کے نئے کیسز بتدریج سامنے آرہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ملائیشیا میں نئے 78 کیسز کی اطلاع کے بعد وہاں مجموعی طور پر وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 ہزار 137 ہوگئی ہے۔یہ بھی پڑھیں:علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق ایک نئی ہلاکت کے بعد مجموعی جاں بحق افراد کی تعداد 115 ہو گئی۔یو اے ای میں 70 فیصد کاروبار اگلے 6 ماہ تک بند رہنے کی توقع

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 894 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 26 ہزار 898 ہوگئی۔دوسری جانب دبئی چیمبر آف کامرس کے ایک سروے کے مطابق دبئی میں کورونا وائرس کی وجہ تقریباً 70 فیصد کاروبار اگلے 6 ماہ کے اندر بند رہنے کی توقع ہے۔سیاحت اور ٹریول کے شعبے کی تمام کمپنیوں، ریل اسٹیٹ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کمپنیوں اور چھوٹے بڑی دکانوں کے مالکان نے توقع ظاہر کی کہ دوسری سہ ماہی میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں 75 فیصد سے زیادہ کمی ہوگی۔

ایران میں 24 گھنٹے میں 51 افراد جاں بحقاگر ایران کی بات کی جائے تو وہاں بھی وائرس کے کیسز منظر عام آرہے ہیں۔ایران کے وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے مزید 51 ایرانیوں کی موت ہوگئی۔مزیدپڑھیں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا

موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، سعید غنی کروناوائرس: پوری قوم ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی - ایکسپریس اردو

انہوں نے بتایا کہ وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔وزارت صحت کے مطابق کل سے اب تک 2 ہزار 311 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 ہزار 659 متاثرین کی حالات تشویشناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اب تک 7 لاکھ 63 ہزار 913 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے رمضان کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ایران کی حکومت نے کورونا وائرس کے سیکڑوں نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود عیدالفطر کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا تھا۔’لندن میں 5 فیصد افراد وائرس سے متاثر ہیں‘

علاوہ ازیںکے سیکرٹری میٹ ہینکوک نے کہا کہ تقربیاً 17 فیصد لندن کے شہریوں جبکہ ملک کے باقی حصوں میں 5 فیصد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔مزیدپڑھیں:فلسطین نے سی آئی اے سے سیکیورٹی رابطے منقطع کردیےانہوں نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر عوام کو یہ جاننے کے لیے کہ ان میں کورونا وائرس ہے یا نہیں، انہیں بڑے پیمانے پر اینٹی باڈی ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار سے زائد کیسز منظر عام پر آنے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں اس دورانیے میں 351 اموات ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مجموعی اموات 36 ہزار 393 ہوگئی۔فرانس میں کیسز میں معمولی کمی

دوسری جانب فرانس میں نئے کورونا کیسز، اموات میں معمولی کمی آئی ہے۔صحت کی انتظامیہ نے 318 مصدقہ کیسز سے متعلق رپورٹ کیا جس کے مطابق نئے کیسز میں یہ صفر اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہے۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں اموات کی تعداد میں بھی معمولی کمی آئی ہے اور چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 83 مریض انتقال ہوئے۔

فرانس میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ مزید پڑھ: DawnNews »

Sara Pakistan planecrash is bat kr rha h r ap coronavirus 6000 likty Huey mot parhti hena ?

پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 697 کیسز سامنے آگئے | Abb Takk News

کورونا وائرس کے وار تیز ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2193 کیسز سامنے آئے ہیں اور 32 افراد وائرس کے باعث انتقا ل کر گئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ

کراچی سینٹرل جیل میں 300 سے زائد قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص - ایکسپریس اردوکیسز بڑھنے پر قیدیوں کو مختلف اسپتالوں یا ایکسپو سینٹر منتقل کرنے پر غور شروع Azad kro jb Sindh ka barra chor Zardari bahir hay tou sb ko Bahir nikaalo in ka kia qasoor, ghareeb andar maafia azad, Laanat iss system pe, kia yahi Pakistan hay?

کورونا وائرس: سوڈان میں 10 وزرا میں کورونا وائرس، امریکہ میں جعلی سرٹیفیکیٹ مہنگا پڑ گیا - BBC Urduدنیا میں کورونا سے 51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے یہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے کہ اگر برطانیہ آمد پر بین الاقوامی مسافروں نے 14 دن تک لازمی قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تو انھیں جرمانہ ہوسکتا ہے۔ مصر اور پاکستان کی کہانی یکساں ھے۔ کیا مصر نے بھی امریکہ کو حفاظتی لوازمات امداد کے طور پر دئیے؟ Wrong way If it doesn't work their throats would be slashed.workers can grow new throats.

ن لیگ کے رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے الحمدالللہ

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں، تعداد کہاں جا پہنچی ؟ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2532 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 12 مریض جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے ریاض سے جاری بیان