کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، 2818 افراد متاثر

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2818 ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں 839، پنجاب میں 1072، خیبرپختونخوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 131 افراد صحتیاب ہوگئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں صرف دولوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 90 فیصد مریضوں میں نہ ہونے کے برابر وائرس ہیں، دس فیصد وہ لوگ جن کوبخار، کھانسی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آج چائنیزکیساتھ میٹنگ میں پلازما کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ پلازما پر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔

سندھ میں گزشتہ روز مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مزید 2 افراد اور حیدر آباد میں ایک مریض مہلک وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاں بحق مریضوں کی عمریں 80 اور 60 سال تھیں جن کے یکم اپریل کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے، دونوں مریضوں میں سے ایک کو عارضہ قلب اور دوسرے مریض کو گردوں کے مسائل کا سامنا تھا۔

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کورونا وائرس سیل بلوچستان کے ترجمان نے صوبے میں مزید 6 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 175 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 401 ہے۔ صوبے میں اب تک 17 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 ہزار سے زائد افراد راشن تقتسیم کر دیاہے۔ لوگوں کی لاپروہی کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کئے گئے، پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2423 ہو گئی، 35 افراد جاں بحقملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2423 ہو گئی، 35 افراد جاں بحق Pakistan Coronavirus Count Rises Covid_19 pid_gov CoronaInPakistan CoronavirusPandemic
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 920 ہو گئی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

سیالکوٹ، ڈھائی ہزار افراد کے گھر قرنطینہ میں تبدیلسیالکوٹ، ڈھائی ہزار افراد کے گھر قرنطینہ میں تبدیل SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوشکورونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش ARYNewsUrdu coronavirus
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہملک میں آج مزید کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates CoronaVirusPakistan
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »