کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ٹی وی پر مدعو کیا جائے تاکہ ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نےایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حمایت کریں گے

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 1 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 4%
  • Publisher: 63%

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ٹی وی پر مدعو کیا جائے تاکہ ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نےایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حمایت کریں گے

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

بارے میں رپورٹ کرنے کے لیے قرنطینہ مراکز اور انتہائی نگہداشت یونٹوں کے دورے کرنے والے صحافیوں کو حفاظتی کٹ فراہم کرے گی،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کوٹی وی پر مدعو کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں میں وبا کے حوالے سے پھیلے خوف و ہراس کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے معاشرے میں ایسے مریضوں کو درپیش امتیازی سلوک میں بھی کمی آئے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صوبائی وزرائے اطلاعات کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں...

بارے میں رپورٹ کرنے کے لیے قرنطینہ مراکز اور انتہائی نگہداشت یونٹوں کے دورے کرنے والے صحافیوں کو حفاظتی کٹ فراہم کرے گی،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کوٹی وی پر مدعو کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں میں وبا کے حوالے سے پھیلے خوف و ہراس کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے معاشرے میں ایسے مریضوں کو درپیش امتیازی سلوک میں بھی کمی آئے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صوبائی وزرائے اطلاعات کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی ایک ’کیئر فار میڈیا‘ موبائل ایپ لانچ کرے گی جو صحافی برادری میں سے کسی میں کورونا وائرس کے تصدیق ہونے پر معلومات اور علاج کے لیے مدد فراہم کرے گی۔میڈیا مالکان کو پریس کلبز کو ساتھ ملانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہاکرز ہوئے ہیں کیونکہ اخباروں کی تقسیم میں خلل پڑا ہے،ان کو حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گزارش کی کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کوٹی وی پر مدعو کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں میں وبا کے حوالے سے پھیلے خوف و ہراس کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے معاشرے میں ایسے مریضوں کو درپیش امتیازی سلوک میں بھی کمی آئے گی۔مثبت خبروں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارا دن منفی سننے سے اور مسلسل تعداد میں اضافہ ہوتا دیکھ کر لوگوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے قوم سے بھی درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ’تیسرے درجے کے شہریوں‘ کی حیثیت سے پیش نہ کریں اور مزید کہا کہ وزیر اعظم نے بھی منگل کی کابینہ کے اجلاس میں اس کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اییر ٹائم دے کر ہم عوام کی سوچ کو تبدیل کرسکتے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ کورونا ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کرکے غیر جانبدار کردیں۔ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرے گی اور وزیر اعظم کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی مشورے پر عمل کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے اس کے جواب میں کہا کہ ’وجہ سے زیادہ نام اہم تھا‘ اور وزیر اعلیٰ سندھ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم سے اس پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ناصر حسین شاہ اور فردوس عاشق اعوان دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کا مقصد کورونا وائرس سے متعلق صحت کے بحران پر قابو پانا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شہباز شریف نے کورونا کی آڑ میں گندا کھیل شروع کر دیا ہے:فردوس عاشق اعوانشہباز شریف نے کورونا کی آڑ میں گندا کھیل شروع کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان Islamabad Dr_FirdousPTI CMShehbaz pmln_org president_pmln PTIofficial CoronaVirusPakistan CoronaUpdate PakistanFightCoronavirus pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نزلہ یا کورونا وائرس؟ پہچاننا بہت آسانپہچاننے کا آسان طریقہ۔۔۔ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates CoronaVirusPakistan ہمارے پاس پیسے بھی نہیں ہے کہ ہم نیوز چینل والوں کو پیسے دے نیوز چلا سکے بھائی فی سبیل اللہ ہماری بڑی خبر ہر نیوز دے دو کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سولہ سو ملازمین بہت پریشان ہیں ان کی بارہ مہینوں سے تنخواہیں نہیں ہیں یہ ہماری اپیل ہے اور ہمیں ریگولرائز کیا جائے محترم چینل نیوز ز ھم نے اپ کو بھی التجا رکھی تھی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سولہ سو ملازمین فاقہ کشی میں مبتلا سڑکیں بند احتجاج کہاں سے کریں برائے مہربانی بارہ مہینوں سے ان کی تنخواہیں بند ہیں گھر میں بہت پریشانی لیکن ہماری کوئی نہیں سن رہا فی سبیل اللہ ہیں ہمارے نیوز چلا دے
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

ٌپاکستان میں 2039 افراد کورونا وائرس سے متاثر، اموات 26 تک پہنچ گئیں - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے امریکا کے 2 سفارت کار جان کی بازی ہار گئےواشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے امریکا کے 2 سفارت کار جان کی بازی ہار گئے ، ایک سفارت کار انڈونیشیا اوردوسرا کانگو میں فرائض سرانجام دے رہا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس، امریکہ کا 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے 3 ہزار 500 قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »