کورونا وائرس؛ سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا وائرس؛ سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی -

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے علاوہ سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کردیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ خطرہ ہے۔ تاہم سعودی مملکت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ معیار اور نئے اصول کن ممالک پر لاگو ہوتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کی مملکت میں آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔ سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک ناول کورونا وائرس جسے سی او وی ڈی 19 بھی کہا جاتا ہے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سعودی عرب واحد ملک نہیں ہے جس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی ہے بلکہ اس سے قبل لبنان نے بھی زیارت کے لیے جانے والے اپنے شہریوں پر ایران، عراق اور سعودی عرب جانے پر پابندی لگائی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکےمیرپور: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی - ایکسپریس اردوبارشوں کے پیش نظر پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے، ڈی ایم ڈی پی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترخشک رہے گامحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

گلگت میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظاماتگلگت: گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات شروع کردیے گئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی نے گلگت اور اسکردو میں مختلف سرک
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹرمپ کی بھارت میں اسلامی دہشت گردی کے تذکرے کے ساتھ پاکستان کی ’’تعریف‘‘ٹرمپ کی بھارت میں اسلامی دہشت گردی کے تذکرےکےساتھ پاکستان کی ’’تعریف‘ سادہ ترین الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ ٹرمپ مودی اور اس کے جنونی پرستاروں کو یقین دلارہا تھا کہ ’’میں ہوں ناں‘‘۔فکر نہ کرو۔ javeednusrat Trump Muslims Modi POTUS PMOIndia pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی ایس ایل کے میچوں کے دوران رنگ میں بھنگ پڑنے کا’ خدشہ‘لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی رونقیں عروج پر ہیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »