کورونا سے نمٹنے کیلئے دنیا کو پاکستانی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے: صدر جنرل اسمبلی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران اسلام آباد نے زبردست اقدام کیے، بہتر پالیسیوں کے باعث قابو پایا، دنیا کو کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر بوزکر کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں کووڈ 19 سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت کووڈ کے خلاف بہترین کام کیا جبکہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہتر ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب صدر وولکن بوزکر کو کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بریف کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات اور ان کی وجہ سے خطے میں امن ومان کو درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ لویہ جرگہ کے حالیہ فیصلوں اور دوحہ مذاکرات پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں تین بار زیر بحث آنا بڑی کامیابی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جنرل اسمبلی بھی زیر بحث آئے جو اقوام عالم کا سب سے اہم پلیٹ فارم ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کی بنیاد پر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر گہری تشویش ہے۔ یو این جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کا اہم ملک اور دنیا بھر میں یو این امن آپریشنز میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہان ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے: وولکن بوزکردنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے: وولکن بوزکر Read News Islamabad UNGAPresident volkan_bozkir ForeignOfficePk MoIB_Official pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے: وولکن بوزکردنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے: وولکن بوزکر Islamabad UNGA President volkan_bozkir World Needs Learn Pakistan Deal Corona ForeignOfficePk MoIB_Official pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارت ؛ کورونا مریضوں کے قرنطینہ ہوٹل میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک - ایکسپریس اردوآتشزدگی کے وقت ہوٹل میں کورونا کے 50 مریض اور طبی عملے کے 10 ارکان موجود تھے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 98 لاکھ سے زائد افراد متاثرعالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 29 ہزار 586 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 408 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 27 لاکھ 21 ہزار 186
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا سے متاثر 76 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کمکورونا کے خلاف جنگ میں 53 ڈاکٹرز جان کی بازی ہارے، ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ اور 2 نرسز کے ساتھ ساتھ 20 پیرامیڈیکل اسٹاف جاں بحق ہوئے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کورونا سے صحت یاب مریض کون سے دیرینہ مسائل کا شکار رہتا ہےکورونا سے صحت یاب مریض کون سے دیرینہ مسائل کا شکار رہتا ہے ARYNewsUrdu COVID19
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »