کورونا وائرس؛ اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے،اسد عمر - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا وائرس؛ اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے،اسد عمر -

وفاق براہ راست مالی امداد اور طبی سامان فراہم کریے گے صوبوں کو رقوم نہیں دی جائیں گی، اسد عمر۔ فوٹو، فائلوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک کورونا وائرس کے روزانہ 25ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ٹیسٹنگ بنیادی اہمیت رکھتی ہے اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پہلے 700سے 800 ٹیسٹ روزانہ کیے جارہے تھے اور اب اسے2 ہزار یومیہ کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز 3 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔ مزید ٹیسٹنگ مشینیں لائی جارہی ہیں۔ حکومت نے ہدف متعین کیا ہے کہ اپریل کے آخرتک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی جائے...

اسد عمر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک 12 ہزار روپے پہنچانے کی تیاری کرلی گئی ہے اور 9 اپریل سے 40 لاکھ خاندانوں تک 16 ہزار 923 تقسیم کے پوانٹس کے ذریعے رقم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان صوبوں کو دیا جارہا تھا تاہم جمعرات سے وفاق یہ سامان اور آلات براہ راست اسپتالوں تک پہنچائے گا۔ اس کے لیے ملک کے ایسے 400 اسپتالوں کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں وینٹی لیٹر دست یاب ہیں ، ان میں 153 ایسے اسپتال بھی شامل ہیں جہاں پانچ سے زیادہ وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کے بعض نمائندوں کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ وفاق انہیں فنڈز فراہم نہیں کررہا۔ یہ واضح رہنا چاہیے کہ وفاق طبی عملے کو سامان کی فراہمی، ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت اور یوٹیلیٹی اسٹورز وغیرہ کے ذریعے ہی مدد کرے گا براہ راست رقوم فراہم نہیں کی جائیں گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو رہی ہے:اسد عمرلاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو رہی ہے:اسد عمر Lockdown CoronaVirus Spread CoronaVirusFight CoronaVirusChallenge COVID19Pakistan SlowingDown میرے اللَّهَ کی رحمت ھے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےلیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے Former Libya PrimeMinister MahmoudJibril Dies Coronavirus COVID19 Covid_19 CoronaVirusUpdates COVID19Pandemic CoronaOutbreak STAYHOME
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےلیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میں 26 مارچ کو کورونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد وہ قرنطینہ
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: ایکواڈور میں تدفین کے انتظامات نہ ہونے کے برابر، نعشیں سڑکوں پرایکواڈور: (ویب ڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث میتیں اٹھانے اور تدفین کے انتظامات بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازما کے استعمال کی اجازت - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے اموات 72 ہزار سے متجاوز - Multimedia - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »