کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو ادائیگی جمعرات سے شروع ہو جائیگی: اسد عمر

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں مستحقین کو رقوم کی ادائیگی جمعرات سے شروع ہو جائے گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 40 ارب روپے کی لاگت سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ملک بھر کے 153 ہسپتالوں کو طبی سامان کی فراہمی 9 اپریل سے شروع کر دیں گے۔ رقم کی تقسیم کے لیے 9 ہزار 927 پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہماری ترجیح ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت ہے۔ ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس صوبوں کو فراہم کر دی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ 9 اپریل سے براہ راست ہسپتالوں کو حفاظتی سامان پہنچایا جائے گا۔ جن ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کم ہیں، انہیں مزید وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے جبکہ جن ہسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرز ہیں، ان کو ترجیحی بنیادوں پر وینٹی لیٹر فراہم کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 75، سندھ کے 42، اسلام آباد کے 7، خیبر پختونخوا کے 21، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے 4 ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے۔ اپریل کے آخر میں 25 ہزار یومیہ ٹیسٹ کی کوشش کریں گے۔ اس وقت یومیہ تین ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسدعمرنے عوام الناس سے اپیل کی کہ تمام افراد ہر قیمت پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ٹیسٹنگ بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں مزید ٹیسٹنگ مشینیں لائی جا رہی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

سنا ھے کہ لاک ڈاون 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ھے اگر ایسا ھے تو پھر مڈل کلاس کی بھی مدد کی جائے ساڈیاں کیڑیاں ملاں چلدیاں نے

کفالت اور اساس ایک ہی ہیں یا الگ الگ

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس؛ اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے،اسد عمر - ایکسپریس اردواحساس پروگرام کے تحت جمعرات سے 40 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار مالی امداد کی فراہمی شروع ہوجائے گی، وفاقی وزیر
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

حکومت ایک کروڑ20لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے.ڈاکٹر ثانیہ نشترحکومت ایک کروڑ20لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے.ڈاکٹر ثانیہ نشتر pid_gov MoIB_Official SaniaNishtar CoronaVirusFught CoronaVirusChallenge FinancialAid
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: نوجوان کووڈ 19 کی وبا کے دوران اپنے جذبات پر کیسے قابو پا سکتے ہیں - BBC News اردوکورونا وائرس کے حوالے سے آنے والی خبریں دن بدن زیادہ پریشان کن ہوتی جا رہی ہیں اور اس سے کئی لوگوں کو بےچینی ہو رہی ہے۔ سندہ مائکروبنک محراب پور خوشحالی بنک رانی پور نے لوگون کا جینا محال کر دیا لاک ڈائون میں بہی غریبوں کو قرضے کی قسطوں کے لیے دہمکیاں دےنے لگے وہ تو عرصہ ہوا فوت ہو گئے۔ دل مرحوم کو خدا بخشے اچھی رونق لگائے رکھتا تھا REVIVAL OF NCC& WG my suggestion... KHB NCC & WG in totality will enhance the overall volunteer force of the country,if social work elements of scouts /girl guides be added to make it more attractive/adventurous for the younger generation for crises like Corona, floods.
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو رہی ہے:اسد عمرلاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو رہی ہے:اسد عمر Lockdown CoronaVirus Spread CoronaVirusFight CoronaVirusChallenge COVID19Pakistan SlowingDown میرے اللَّهَ کی رحمت ھے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

امریکا میں کرونا وائرس ایک دن میں 1165 جانیں نگل گیاامریکا میں کرونا وائرس ایک دن میں 1165 جانیں نگل گیا US CoronaVirus People Killed Infected InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پائلٹوں کا انکار، عراق سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخپی آئی اے کے پائلٹوں کے انکار کے باعث عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے جانے والی پرواز منسوخ ہو گئی۔ REVIVAL OF NCC& WG my suggestion... KHB NCC & WG in totality will enhance the overall volunteer force of the country,if social work elements of scouts /girl guides be added to make it more attractive/adventurous for the younger generation for crises like Corona, floods. Very good......
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »