کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم آج یوم استحصال منائیگی

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم آج یوم استحصال منائیگی مکمل تفصیل جانیے:

گزشتہ سال پانچ اگست کو نریندر مودی کی حکومت نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ کشمیری عوام کیخلاف بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں کشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں ایک میل لمبی یکجہتی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں واک کی قیادت کریں گے۔ واک کے شرکا بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔

ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔ ایک منٹ کی خاموشی ختم ہونے کے فوراً بعد ٹیلی ویژن چینلوں اور ریڈیو پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے چلائے جائیں گے۔ بدھ کے روز سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں کشمیری عوام کو ان کی منصفانہ جدوجہد کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم کل یوم استحصال منائیگیبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پرقوم کل (بدھ) یوم استحصال منائیگی ۔ مظلوم کشمیریوں
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیاکشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا IndianChiefJustice Letter IIOJKUnderSiege IllegalAction MilitarySiege DemographicApartheid
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی ، پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت آج کشمیر کے رنگوں میں رنگ جائے گی -اسلام آباد : کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت آج کشمیر کے رنگوں میں رنگ جائے گی اور پہلی بار بھارتی مظالم کو پارلیمنٹ ہاؤس پر3ڈی پروجیکشن سے دکھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

'کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے'
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

'کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے'
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہیدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu IOK
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »