کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور دیگر معاملات پر کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں کشمیر کی صورتحال اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس پر غور کیا جائے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کشمیر سے متعلق پیشرفت اور وزارت مواصلات مراد سعید ایک سال کی کارکردگی پرکابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم کشمیر سے متعلق عالمی رہنماؤں سے روابط پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں ہے کہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی، کمیٹی برائے نجکاری اور سرمایہ کاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ اراکین عوامی مفادات کے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، گھریلو تشدد سے بچاؤ اور تحفظ کا بل 2019ء، کرسچن شادی اور طلاق ایکٹ 2019ء منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں سستے گھروں کی تعمیر کے لیے سود سے پاک قرضوں کے لیے 5 ارب مختص کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ پاک ترک اسٹریٹجک اقتصادی فریم ورک کی منظوری اور عوامی فلاحی منصوبے سے متعلق تجاویز بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گااسلام آباد:قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا،جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پیر کو ہوگیاسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی،مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر غور ہوگااسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )آج صبح 11بجے ہوگی، اے پی سی میں مسئلہ کشمیرکی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں آل پارٹیز کانفرنس آج صبح 11بجے چک شہزاد میں سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس پرہوگی، اے پی سی کی صدارت امیر جمعیت علماء اسلام مولانا […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کشمیر کی صورتحال پر اپوزیشن کی اے پی سی جاریکشمیر کی صورتحال پر اپوزیشن کی اے پی سی جاری تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

یوٹیوبر عرفان جونیجو کا کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو بنانے سے صاف انکار - ایکسپریس اردوعرفان جونیجو کشمیر میں جاری خونریزی پر ویڈیو نہ بنانے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنے ہوئے تھے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم کو فون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »